بھمبر کی خبریں 8/11/2014

Bhimber

Bhimber

محکمہ مال بھمبر کی طرف سے بھمبر سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ مال بھمبر کی طرف سے بھمبر سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید تھے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین، اسسٹنٹ کمشنر سماہنی چوہدری حق نواز، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ چوہدری مظہر حسین، افسر مال چوہدری نزاکت حسین، ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسر سید سرور حسین شاہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اقبال حسین، ایکسین برقیات راجہ عمر حیات، DSP لیگل راجہ اشفاق احمد، DFO راجہ عابد حسین، DFO عمران شفیع، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد خان، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد فیاض، نائب تحصیلدار راجہ انصر محمود، نائب تحصیلدار چوہدری محمد قیوم، ضلعی صدر انجمن پٹواریاں و قانونگوئیاں مرزا طارق بیگ ، جنرل سیکرٹری مظہر اقبال ، راجہ غلام ربانی، تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی، مالک انقلابی، سینئر صحافی چوہدری خالد حسین، جمیل بشیر سمیت محکمہ مال کے ملازمین نے بڑی تعدادی میں شرکت کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید نے کہا کہ بھمبر تعیناتی کا وقت بہت اچھا گزرا یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا بھمبر کے لوگ انتہائی ملنسار ، شفیق ، مہربان اور ہمدرد ہیں بھمبر تعیناتی کے دوران سیاسی و سماجی مذہبی سرکاری ملازمین، وکلا، میڈیا او ر سول سوسائٹی نے میرے ساتھ بھر پور تعاون کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ بھمبر سے اچھی یادیں لے کر جا رہا ہوں بھمبر میں گزرا وقت ہمیشہ یاد رہے گا تقریب سے صدر تقریب ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقرری اور تبادلہ ملازمت کا حصہ ہیں سردار عدنان خورشید انتہائی با صلاحیت انتظامی آفیسر ہیں موصوف محکمہ اور حکومت کی نیک نامی کا باعث ہیں موصوف بھمبر سے جاتے ہوئے اچھی ایدیں اور اچھی روایات چھوڑ کر جا رہے ہیں تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری طالب حسین، اسسٹنٹ کمشنر برنالہ چوہدری مظہر حسین، تحصیلدار سماہنی راجہ اقبال انقلابی ، مرزا طارق بیگ اور مظہر اقبال نے بھی خطاب کیا۔
…………………………
………………………

واہگہ بارڈر پر دہشت گرد حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے حملے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے کڑی سزا دی جائے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) واہگہ بارڈر پر دہشت گرد حملہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے حملے میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کر کے کڑی سزا دی جائے دشمن کے بزدلانہ حملے پاکستان قوم کے جذبوں اور حوصلوں کو ختم نہیں کر سکتے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون برطانیہ کے سنیئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہ واہگہ بارڈر پر خود کش حملے میں بے گناہ انسانوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں ہم اس دہشت گردانہ حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے دہشت گرد حملوں سے پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش ہے پاکستان دشمن طاقتیں پاکستان کے اندر امن وامان اور استحکام برداشت نہیں کر سکتیں پاکستان کے چائنہ کے ساتھ طے ہوئے معاہدوں اور منصوبوں کی وجہ سے پاکستان کے اندر ترقی اور خوشحالی آئے گی لوگوں کو روز گار ملے گا پاکستان دشمن طاقتیں چائنہ کے ساتھ معاہدوں اور منصوبوں کو رکوانا چاہتی ہیں جن کیلئے ایک منظم سازش کے تحت ملک کے اندر خود کش حملے اور دھماکے کروائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری پاکستانی قوم اکھٹی اور متحد ہے ہم سب ملکر دشمنوں کی سازشتوں اور چالوں کو ناکام بنا دینگے۔
………………………….
………………………………

مسئلہ کشمیر 2 کروڑ سے زائد انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسئلہ کشمیر 2 کروڑ سے زائد انسانوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری مالیات محمد منشاء وقار نے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے اصل فریق ہیں ان کی شمولیت کے بغیر مذاکرات کی کوئی اہمیت نہ ہے اور نہ ہی کوئی دیرپا حل نکل سکتا ہے کوئی ایسا حل یا فارمولہ جس میں کشمیریوں کی مرضی اور منشاء شامل نہ ہو کشمیریوں کو کسی صورت قابل قبول نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اوچھے ہتھکنڈوں اور طاقت کے روز پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کیا جا سکتا مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی گرفتاری اور نوجوانوں کا قتل عام قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے جس عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں وہ ضرور رنگ لائینگی اور کشمیریوں کو بھارت سے آزادی حاصل ہو گی۔
…………………….
………………………….
پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب اور شاندار جلسوں نے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے کامیاب اور شاندار جلسوں نے حکمرانوں کے پائوں تلے زمین نکال دی ہے 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں بادشاہت ہمیشہ ہمیشہ کیلئے زمین بوس ہو جائیگی پاکستان اور آزاد کشمیر کی اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے سات بھمبر چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گراف تیزی کے ساتھ اوپر جا رہا ہے اسلام آباد کے دھرنوں کو فضول اور ناکام کہنے والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں کپتان آج بھی چٹان کی طرح کھڑا ہے ملکی اور غیر ملکی سطح پر گو نواز کو کا نعرہ زبان زد عام ہو چکا ہے مہنگائی، کرپشن ، بے روز گاری ، لوڈ شیڈنگ اور لا قانونیت سے ڈسے عوام کے پاس عمران خان امید کی آخری کرن ہیں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی پارٹی ہے اس میں شمولیت سے کسی کو روکا نہیں جا سکتا لیکن انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم خالصتاً میرٹ پر ہو گی۔