ریونیو گروتھ ریٹ 7 سے بڑھ کر 8 فیصد تک جا پہنچا

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) ایف بی آر کا ریونیو گروتھ ریٹ 7 سے بڑھ کر 8 فیصد تک جا پہنچا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کا آل ٹائم ریکارڈ ہے۔

نئے کیلنڈر سال کے شروع ہوتے ہی ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا گراف بلند ہونا شروع ہوگیا ہےگزشتہ مالی سال کے 1433 ارب ریونیو کے مقابلے میں یکم جولائی سے 13 جنوری تک ایف بی آر نے ریونیو گروتھ آٹھ فیصد پہلی بار حاصل کرتے ہوئے مجموعی وصولی 1542 ارب کرلی ہے۔

جنوری کے پہلے 13 یوم میں ایف بی آر نےگزشتہ مالی کے جنوری کے13 دنوں کے مقابلے میں ٹیکس وصولی 61 ارب6 کروڑ کی بجائے81 ارب 29 کروڑ روپے کرلی ہے جو کہ ملکی تاریخ کا آل ٹائم ریکارڈہے۔

یکم جولائی 2016 سے 13 جنوری 2017 تک ایف بی آر نے 572 کی بجائے 637 ارب کا انکم ٹیکس628 ارب کے مقابلے636 ارب کا سیلز ٹیکس 73 ارب کی بجائے87 ارب کی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی193 ارب کی جگہ 230 ارب کسٹم ڈیوٹی وصول کی ہے جو کہ آل ٹائم ریکارڈ ہے۔

ایف بی آر نے 37 کی بجائے 46 ارب روپے کے ریفنڈ گزشتہ 6 ماہ 13 دن میں جاری کئے صرف13 جنوری 2017 کو 14 ارب 54 کروڑ روپے کے ٹیکس وصول ہوئے ہیں جبکہ 13 جنوری 2016 کو اس سے آگے 7 ارب36 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی۔