محکمہ مال کا اے سی کمالیہ کے حکم پر الاٹیوں کی رقم کی عدم عدائیگی پر آپریشن

Kamalia

Kamalia

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) رجسٹری محرر محمد طاہر کی فحش گفتگو پر لوگوں میں اشتعال، خاتون سمیت متعدد افراد زخمی، میڈیا کی کوریج پر رجسٹری محرر کا صحافیوں پر بھی حملہ، متاثرین کا محکمہ مال اور رجسٹری محرر محمد طاہر کے خلاف شدید احتجاج،کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی کمالیہ کے حکم پرمحکمہ مال نے 54/1ٹکڑا میں سرکاری اراضی پر لگائے گئے واجبات 1995ء سے ادا نہ کرنے پر آپریشن کیا اور اس دوران کھڑی گندم کی فصلیں تباہ کردی گئیں۔

دوران آپریشن رجسٹری محرر نے مسلح سوٹا ہوکر فحش گفتگو کی تو متاثرین اشتعال میں آگئے مزاحمت پر محمد طاہر کے ہمراہ غیر سرکاری غنڈوں نے متاثرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک معمر خاتون خورشیداں بی بی سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متاثرین نے رجسٹری محرر محمد طاہر اور محکمہ مال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کا زرعی اراضی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور محکمہ کی جانب سے ہٹ دھرمی کی گئی ہے متاثرین میں شامل محمد اظہر اور فلک شیر سمیت خواتین نے موقف اختیار کیا کہ رجسٹری محرر محمد طاہر کئی روز سے ہمارے رابطے میں تھا اور مبینہ رشوت چاہتا تھا انکاری پر تمام تر انتقامی کاروائی کی گئی انہوں نے مزید کہا کہ اگر خواتین سمیت دیگر افراد کو زخمی کرنے والے اشخاص کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا گیا تو احتجاج کا ہرراستہ اپنائیں گے۔