اسلام آباد (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے قائم کردہ خصوصی کمیشن نے ایف بی آر کی طرف سے بیوریجز انڈسٹری پر عائد کردہ کپیسٹی ٹیکس کو واپس لینے کی تجویز دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیشن نے کپیسٹی ٹیکس کے بارے میں جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں کپیسٹی ٹیکس کے بارے میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پالیسی نوٹ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں مسابقتی کمیشن نے کپیسٹی ٹیکس کو مسابقتی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا کہا تھا۔
کمیشن کی طرف سے بیوریجز انڈسٹری پر عائد کردہ کپیسٹی ٹیکس کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کا موقف سننے کے ساتھ تمام پہلوئوں سے جائزہ لے کر سفارشارت پر مبنی رپورٹ تیار کر کے پیش کی ہے اور ہائیکورٹ اب اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔