لاہور (جیوڈیسک) معروف قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ طاہر القادری زیادہ تر کینیڈا رہتے ہیں انقلاب کے بعد واپس کینیڈاچلے جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی کے آنے سے انقلاب نہیں آسکتا۔
قادری صاحب زیادہ تر کینیڈا رہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ وہ انقلاب کے بعد واپس کینیڈا چلے جائیں گے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ طاہرالقادری صاحب کا جہاز ہائی جیک کر لیا گیا اور ا نہیں لاہور لایا گیا ان کے ساتھ ہمدردی ہے، یہ کوئی فضائی ایمر جنسی نہیں تھی، یہ سیاسی فیصلہ تھا۔