کراچی (جیوڈیسک) احتجاج کرنے والوں کو حکومت تحفظ فراہم کرے، احتجاج میں شامل تمام قوتیں آئین وقانون کی پاسداری کریں، احتجاج کا ہر سیاسی جماعت کو حق ہے مگر ملکی قانون کو ہاتھ میں لینا اور املاک کو نقصان پہنچانا اخلاقی، جمہوری قانونی اقدار کے خلاف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر وفد سے گفتگو میں کیا،ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ عوام مہنگائی بے روز گاری، دہشت گردی سے پریشان ہیں، ملکی معیشت خستہ حالی کا شکار ہے، حالات کا تقاضہ ہے کہ ٹکراؤ سے اجتناب برتا جائے۔