انقلاب، آزادی مارچ، مذاکراتی ٹیمیں مثبت حل تک جدوجہد جاری رکھیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مذاکراتی ٹیموں کے ارکان اس وقت تک بیٹھے رہیں جب تک کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے، صرف دکھاوے یا فوٹو سیشن کے لئے مذاکرات نہ کئے جائیں۔

ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے حکومت اور احتجاجی دھرنے دینے والی جماعتوں کے رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ صرف دکھاوے یا فوٹو سیشن کیلئے مذاکرات نہ کریں۔

مذاکراتی ٹیمیوں کے ارکان مذاکرات بامقصد اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے اس وقت تک بیٹھے رہیں جب تک کسی مثبت حل تک نہیں پہنچ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دھرنوں میں موجود شرکاء کیلئے صفائی کا مناسب انتظام نہیں کر سکی جس کے باعث اسلام آباد میں خطرناک وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

الطاف حسین نے اپیل کی کہ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔