لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ انقلاب اورآزادی مارچ کے دوران صوبے میں دفعہ 144 کے نفاذ، ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل سروس بند رہنے کا امکان ہے اوراس کاحتمی فیصلہ آج کر لیا جائے گا۔
لاہور میں تعلیمی بورڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون و تعلیم پنجاب رانامشہو د نے کہا کہ خفیہ اداروں کی طرف سے حملے کی اطلاع پر جی ٹی روڈ کے پٹرول پمپ بند کرائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 36 کے قریب ایسے افراد گرفتار کئے گئے ہیں جن سے اسلحہ اور لاٹھیاں برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری آئین اور قانون کونہیں مانتے، شمالی وزیرستان میں بیٹھے افراد بھی قانون کونہیں مانتے۔