لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے قائم کردہ عدالتی کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہدا کے لواحقین کو نہ حکومتی امداد چاہیے اور نہ ہی ہم حکومتی کمیشن کو مانتے ہیں، ہم اپنے شہداکی خود کفالت کرینگے انکی تعلیم، خوراک رہائش سب کا ہم خود بندوبست کرینگے۔
شہدا کی نماز جنازہ کے موقع پر بذریعہ ٹیلی فونک خطاب میں انھوں نے دعا بھی کروائی اور شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
دعا کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہ شہدا کے خون کا بدلا انقلاب کے ذریعے لینا چاہتا ہوں، اتحادیوں کی مشاورت سے آیندہ کے لائحہ عمل کااعلان کریں گے، حکومتی امداد کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر مجھے مار دیا جائے تو انقلاب آنے تک میری نماز جنازہ نہ پڑھانا۔