انقلاب مارچ، ق لیگ کی قیادت پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی: پرویز الہی

Pervaiz Elahi

Pervaiz Elahi

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری پرویزالہی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر انقلاب مارچ کے دوران مسلم لیگ کی قیادت گجرات میں ظہور الہی ہاؤس اور مسلم لیگ قاف کے جلوس پر انتظامیہ کی مدد سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں مسلم لیگ ن کے گجرات کے ایم این اے ، مقامی ایم پی اے ،ڈی پی او اورڈی سی او ملوث ہیں۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب اور دیگر حکام کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے حملے کی صورت میں وزیراعظم، وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب پولیس ذمہ دار ہوں گے۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے انقلاب مارچ کے جواب میں جو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سے حکمران ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مارشل لاء اور زلزلہ کسی سے پوچھ کر نہیں آتے مگر ہم مارشل لاء کے خلاف ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ تبدیلی کے لئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔