انقلاب آ گیا، قوم کو مبارک ہو، آج چار بجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرونگا، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ انقلاب آ گیا، پوری قوم کو مبارکباد ہو۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں شام چار بجے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا جس میں بتایا جائے گا کہ ہمارا انقلاب کیا ہے اور کن نقاط کا ہم مطالبہ کریں گے۔انھون نے کہا کہ ہمارے انقلاب مارچ میں لوگوں کو سمندر ہے جس پر میں اپنے ایک ایک کارکن کا شکرگزار ہوں۔

انقلاب مارچ میں چاہے جتنی دیر مرضی لگے میں ایک منٹ کے لیے اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر نہیں جائوں گا۔انقلاب کی فتح تک انشا اللہ آپ بھی یہیں رہیں گے میں بھی آپ کے ساتھ ہوں گا۔جلسے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے تین دن کے لیے محنت کی۔

اب انقلاب کو حاصل کر کے یہاں سے جائیں گے۔آج شام چار بجے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کروں گا۔میرا جینا مرنا میرے کارکنوں کے ساتھ ہے۔پنجاب حکومت نے ہم پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے لیکن ہم نے امن کا ساتھ نہیں‌ چھوڑا اور نہ ہی آئندہ چھوڑیں‌ گے.ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں.

کوئی بدبخت گولی بھی چلا دے تو اس کا جواب گولی سے نہیں‌ دینا.ہم اپنی زندگیاں‌ قربان کردیں‌ گے لیکن ہم دہشتگرد اور قاتل نہیں‌ بنیں‌ گے.ہم نے عمربھر دہشتگردی پر لعنت بھیجی ہے.

مسلم ہو یا غیر مسلم ہم سب کو برابری کی سطح پر حقوق دینے پر یقین رکھتے ہیں. میں‌ وہ شخص ہوں‌ جس نے عالم اسلام میں‌ پہلی مرتبہ چھ سو صفحات پر مشتمل دہشتگردی کے خلاف فتویٰ‌ لکھا.