حقیقی انقلاب نظام مصطفی کے پرچم تلے ملے گا، شاہ محمد اویس نورانی

Karachi

Karachi

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کو طبیب کی ضرورت ہے اور حقیقت میں پارلیمنٹ ایسے لوگوں سے بھری ہوئی ہے جو قوم کے مسائل مزید اضافہ کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ہیں، تعمیری سوچ اور تخلیقی ذہن کے حامل افراد اگر پارلیمنٹ میں پہنچ جائیں تو ہی ملک کے مستقبل کے لئے بہتر اقدامات عمل میں لائے جا سکتے ہیں۔

اگر ملک کی اپوزیشن سنجیدہ لوگوں پر مشتمل ہوتی تو حکومت مجبور ہوجاتی کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے بہتر فیصلے لیتی، مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جلسوں اور دھرنوں کا مقابلہ ہو رہا ہے اور یہی ان کی کل سیاست ہے، قوم دونوں فریق سے بیزار ہوچکی ہے، عوام چاہتی ہے کہ ان کی قیادت ان کے درمیان موجود رہے اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور ایسا نہیں ہورہا ہے، نظام مصطفی ۖ کے نفاذ میں قوم کے ہر فرد کے حقوق کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ہر مسلک و مذہب کی آزادی اور خودمختاری کو یقینی بنایا جائے گا، ملک کے لئے بنیادی کام پر توجہ دی جائے گی، قو م کی ترقی کی راہیں کھولی جا سکیں گی، نظام مصطفیۖ ایک ایسی خارجہ پایسی مرتب کرنے میں معاون و مددگار بنے گا جو اس بات کی عکاسی کرے گی کہ مملکت کے اللہ عزوجل کی ذات سپر پاور ہوگی اور پاکستان کو کسی سے دبنے یا ڈرنے اور پابندی لگ جانے کا خوف نہیں ہوگا، نظام مصطفیۖ کے نفاذ کے ذریعے ہم ملک کے معاشی نظام کو سود سے پاک کرنے کا عزم کرتے ہیں۔

تنظیمی رابطے بحال رکھنے کے حوالے سے منعقدہ ایک نجی ورکشاپ میں خادمین جمعیت علماء پاکستان کی تربیت کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ حقیقی انقلاب نظام مصطفیۖ کے پرچم تلے ملے گا، اسلام آباد اور کراچی کی سڑکیں جام کرنے والے کھوکھلے دعوے کر رہے ہیں، عوام کے خون نچوڑنے کے لئے نئے حربے استعمال کر رہے ہیں، بدکردار لوگ اگر ایک دوسر ے کے گریبان پکڑنے لگیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ ان میں کوئی سے ایک پاکیزہ کرداد کا مالک ہے، دارلخلافہ کی ہوا سازگار نہیں ہے، در و با م سے ایکسٹینشن کی صدا آرہی ہے، 2 نومبر سازش کے بے نقاب ہونے کا دن ہے۔

عوام تیار رہے، جوتے کھانے کا نہیں بلکہ جوتے مارنے کا وقت آنے والا ہے، جمہوریت کے دشمن کو ملک کا دشمن تصور کرینگے، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کے دوام اور جمہوری طرز سیاست کے دفاع کے لئے تیار ہیں، اب وہ وقت نہیں کہ جب جنرل صاحب پارلیمنٹ میں نقب لگایا کرتے تھے،جنرل راحیل شریف ملک کی تاریخ کے بہترین سپہ سالار ہیں، ان کا مقرر وقت پر رٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، فوج ایک معزز ادارہ ہے اور ملک کے دیگر اداروں کے لئے رول ماڈل ہے،