کراچی (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انقلاب دھرنوں سے نہیں آتا، انقلاب کے لیے تختہ دار پر چڑھنا پڑتا ہے، جیل میں ذوالفقار علی بھٹو نے بے نظیر بھٹو کو انقلاب کا پرچم تھمایا تھا، یہ پرچم جموریت قائم کرنے کے لیے اٹھایا گیا تھا۔
انقلاب کےلیے عوام کے ہجوم میں شہادت لینی پڑتی ہے، انقلاب کے لیے زندگیاں دینی پڑتی ہیں، 27 دسمبر کو یہ پرچم شہیدبے نظیر نے اپنے بیٹے کو تھمایا تھا۔
جناح باغ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں جمہوریت ہمیں کیا دیتی ہے، جمہوریت لوگوں کو حقوق اور روزگار دیتی ہے، شہید بھٹو نے تختہ دار پر لٹک کر بھی جمہوریت پر سودے بازی نہیں کی، جمہوریت طلبہ کے مستقبل کی روشنی ہے۔