سویڈن (جیوڈیسک) سویڈن نے اعلان کیا ہے کہ فتح اللہ گؤلن کی دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی انقلابی کوشش میں ملوث افراد کے سیاسی پناہ کے حق کو مسترد کرنے کے باوجود انھیں ترکی کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔
مہاجرین کی درخواستوں کا جائزہ لینے والے سویڈن کے ادارے میگریشن سورکٹ نے ان افراد کو فتح اللہ گؤلن کے حامی قرار دیتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ معتبر حزب اختلاف کی سرگرمیوں میں ملوث افراد رسک گروپ میں شامل ہیں۔
ادارے نے ترکی کے حوالے نہ کیے جانے والے افراد کی تعداد کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں اور کہا کہ ہمیں ترکی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مزید معلومات کی ضرورت ہے۔