لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مولانا رشید احمد گنگوہی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے فقیہہ ملت کانفرنس منعقد کی گئی ، اس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا۔
کہ علماء ہمیشہ سندیافتہ باتیں کرتے ہیں ،، خواب کی دلیلیں دینے والوں کو شیخ الاسلام نہیں شیخ الالہام کہتے ہیں،. ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انقلابی تحریک لندن میں انجنئیرڈ ہوئی ، فنڈز بھی وہی دے رہے ہیں۔
انقلابی دھرنوں والےاب کہتے ہیں کوئی آئے اور اٹھنے کا کہے دینی کانفرنس کے دوران طاہر القادری اور عمران خان پر خوب برسے ،،ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دن کو دھرنے،، رات کو مجرے ہو رہے ہیں۔