انقلابی ریلیوں اور دھرنوں کے معیشت پر آفٹر شاکس

Money

Money

کراچی (جیوڈیسک) انقلابی ریلیوں اور دھرنوں کے معیشت پر آفٹر شاکس آنے لگے۔ بے یقینی کی صورتحال نے روپے کو کمزور کیا تو معیشت پر بیرونی قرضوں کا بوجھ صرف ایک ہفتے میں 85 ارب روپے بڑھ گیا۔ گزشتہ کئی روز سے ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے معیشت کو بھی ہلاکر رکھ دیا ہے۔

ملک میں جاری دھرنوں اور انقلابی ریلیوں کا عام آدمی زندگیوں پر کو ئی خاص اثر تو نہ ہوا البتہ صرف ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 30 پیسے کے اضافے سے بیٹھے بٹھائے معیشت پر قرضوں کا بوجھ 85 ارب روپے بڑھ گیا ہے یعنی کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا 12 آنے۔اب اس خسارے کوپورا کرنے کے لئے حکومت کو یا تو مزید قرضے لینا ہونگے یا پھر نئے نوٹ چھاپنا پڑینگے جس سے مہنگائی بڑھے گی اور عام آدمی کی حالت مزید پتلی ہونے کا خدشہ ہے۔