ریاض مغل مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لئے ” دسواں کا ختم ” انکی رہائش گاہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم مورخہ 28 جنوری 2018 ء بروز اتوار دن 10 بجے ہو گا

Riaz Mughal

Riaz Mughal

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) علامہ اقبال ویلفیئر میڈیا کلب جہلم کے سابق نائب صدر ، معروف کالم نگار بزرگ صحافی و ممتاز سماجی شخصیت ریاض مغل مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کے لئے ” دسواں کا ختم ” انکی رہائش گاہ مشین محلہ نمبر 3 جہلم مورخہ 28 جنوری 2018 ء بروز اتوار دن 10 بجے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیت انچارج رفاحی تنظیم مشین محلہ جہلم ، سینئر صحافی و معروف کالم نگار مرحوم و مغفور ریاض مغل جو گزشتہ ہفتہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے جہلم مرحوم کی رہائش گاہ مشین محلہ نمبر تین میں ” دسواں کا ختم ہو گا۔

یہ ایصال ثواب کی محفل بروز اتوار مورخہ 28 جنوری 2018 صبح 10 بجے شروع ہوگئی ، دوست احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔ دعا ہے اللہ پاک مرحوم و مغفور کے درجات کو بلند کر کے مغفرت فرمائے۔