پاکستان مسلم لیگ کے مختلف وفود نے صدر مسلم لیگ سعودی عرب الطاف مرزا اور چیف آرگنائزر راجہ کمال کی قیادت میں وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سعودی عرب کے دورے پر مبارکباد دی۔
وفود نے وزیراعظم کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے بارے میں تجاویز بھی دیں۔ جن میں پاکستان کے تمام شہروں میں اوورسیز ہاسنگ سوسائٹیز، تعلیمی اداروں کے قیام اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔ وزیر اعظم نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انکی تجاویز کو سراہا۔
وزیر اعظم نے تارکین وطن پر زور دیا کہ وہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھکر حصہ لیں اور وطن سے دور اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں اور سعودی عرب کی ترقی میں بھی بھرپور حصہ لیں۔