چاول کی بمپر فصل، کاشتکاروں کی جگہ بیوپاریوں کو فائدہ

Rice

Rice

جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد میں چار سال کے بعد چاول کی بمپر فصل ہوئی مگر معمول کی طرح اس بار بھی تمام فائدہ بیوپاریوں نے اٹھا لیا، مناسب قیمت نہ ملنے کے باعث کاشت کاروں کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

جیکب آباد میں دیگر فصلوں کے مقابلے میں چاول زیادہ کاشت کیا جاتا ہے، یہاں 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑی چاول کی فصل اگائی جاتی ہے۔

چار سال بعد یہاں دھان کی بمپر فصل تیار ہوئی مگر آبادکاروں اور کاشت کاروں کی پریشانی ختم نہ ہوئی۔ بیوپاری کاشت کاروں سے 860 روپے فی من دھان خریدتے ہیں، اور صفائی کے بعد چاول 1240 روپے فی من بیچ دیا جاتا ہے۔