چاول کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری

Rice

Rice

کراچی (جیوڈیسک) کراچی ملک کے دوسرے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر چاول کی برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گیارہ ماہ میں ایک ارب پچہتر کروڑ ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ملک سے اکتیس لاکھ چونسٹھ ہزار ٹن چاول برآمد کئے گئے جن میں پچھلے مالی سال کے مقابلے میں چھ اعشاریہ تین فیصد کمی ہوئی۔

گزشتہ مالی سال جولائی سے مئی تک پونے چونتیس لاکھ ٹن چاول ایکسپورٹ کئے گئے تھے۔ موجودہ مالی سال باستمی چاول کی برآمد تیس فیصد کمی سے چھ لاکھ ٹن رہی