چاول کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا باعث

Rice

Rice

چاول ایسی چیز ہے جن کے بغیر بیشتر افراد کھانا ہی نہیں کھاتے، ایشیا جہاں اس کی 90 فیصد مقدار کھائی جاتی ہے، وہاں اسے ایسی اجناس مانا جاتا ہے جو لگ بھگ ہر غذا کا حصہ ہوتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس میں بہت زیادہ نشاستہ ہوتا ہے جو آپ کیلئے بہتر نہیں۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق سفید چاول کا بہت زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ اسکی ایک پلیٹ میں 200 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاص طریقے سے چاول پکا کر اس میں موجود کیلوریز کو 50 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے اور اسے صحت کیلئے زیادہ مفید بنایا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق چاول پکانے کیلئے جب پانی ابالا جاتا ہے تو اس میں کچے چاول ڈالنے سے قبل ناریل کا تیل شامل کر دیں۔ محققین کا کہنا تھا ناریل کے تیل کی مقدار چاول کے وزن کے 3 فیصد کے برابر ہو۔

جب چاول پک جائیں تو اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر کھا لیں۔ اس تحقیق کو امریکن کیمیکل سوسائٹی کی ایک کانفرنس کے دوران پیش کیا گیا۔