مالدار لوگوں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیے : بل گیٹس

Bill Gates

Bill Gates

کینبرا (جیودیسک) مائیکرو سافٹ کے بانی اور ارب پتی فلاحی شخصیت بل گیٹس نے کہا ہے کہ مالدار افراد کوزیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ آسٹریلیا کے اپوزیشن رہنماں اور وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا ہے کہ اس نے ٹیکسوں کی مد میں چھ ارب ڈالر سے زائد ادا کئے ہیں۔

اسے ایسا کرنے میں خوشی محسوس ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرنے اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے سرمایہ چاہیے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ مالدار لوگ تھوڑا سا زیادہ ٹیکس ادا کریں۔

بل گیٹس جن کے اثاثوں کی کل مالیت 57 ارب ڈالر ہے نے کہا کہ مالدار لوگ اکثر زیادہ بڑے فلاحی کام نہیں کرتے بلکہ زیادہ تر کم آمدنی والے لوگ ہی اپنی آمدن کا پیشتر حصہ فلاحی کاموں میں صرف کرتے ہیں۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا سے پولیو کا خاتمہ اس کا مقصد حیات ہے اور اس کے بعد ملیریا کے خاتمے کے لئے کام کرنا اس کی ترجیح ہوگی۔