اسلام آباد امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کی شکل میں پاکستان کی خودمختاری کو مسلسل پامال کیا جا رہا ہے۔ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جان کیری کہتے ہیں کہ پاکستان کی خود مختاری کی پامالی امریکا نہیں۔
بلکہ ایمن الظواہری اور القاعدہ کررہے ہیں۔ منور حسن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قانون بہت واضح ہے کہ کسی ریاست کی طرف سے دوسری ریاست کی خود مختاری اور جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی ایک جنگی کارروائی ہے، ہر ریاست اپنی حدود میں ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز خود ہے۔