امیر صاحبزادہ محمد حمید الدین رضوی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر بروز اتوار سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ایک تاریخ ساز قومی امن کنونشن منعقد ہورہا ہے
Posted on September 18, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
فیصل آباد جماعت اہلسنت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی امیر صاحبزادہ محمد حمید الدین رضوی نے کہا ہے کہ 22 ستمبر بروز اتوار سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ایک تاریخ ساز قومی امن کنونشن منعقد ہورہا ہے جس کی صدارت شیخ المشائخ پیر قاضی محمد فضل رسول رضوی کریں گے۔
جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام اور علماء اہلسنت شریک ہونگے اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا خضوصی خطاب کریں گے۔دہشتگردی کے خلاف قومی اور ملی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے قوم کے سامنے ایک وسیع لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے مشن کو پروان چڑھانے میں قومی امن کنونشن اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
صاحبزادہ فضل کریم پاکستانی سیاست کا روشن چہرہ تھے۔ وہ جھکنے اور بکنے والے نہیں ڈٹ جانے والے لیڈر تھے۔ انہوں نے سیاست میں رہ کر بھی اپنے دین، ایمان اور نظریے پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ صاحبزادہ فضل کریم نظریۂ اسلام کے تحفظ کے لیے بے باکی کی حد تک دلیر اور نڈر تھے۔ قومی امن کنونشن کے سلسلہ میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے تماممشائخ عظام اور علماء اہلسنت رابطے مکمل کرلئے ہیں۔