امیر ترین ماڈلز کی فہرست جاری، برازیلین ماڈل جیسلے بنڈچن پہلے نمبر پر

Giselle Bunchen

Giselle Bunchen

نیو یارک (جیوڈیسک) فوربز کی 2014 کی فہرست میں دنیا بھر سے 21 حسیناؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں صرف ایک ماڈل نے ایک کروڑکی حد عبور کی۔باقی سب کی آمدنی صرف لاکھوں ڈالر میں رہی۔ فہرست میں سب اوپر 34 سالہ برازیلین ماڈل جیسلے بنڈچن ہیں۔

انھوں نے سال 2014 میں 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمائے۔ جیسلے ماڈلنگ کے علاوہ اداکارہ اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہالینڈ کی سپر ماڈل ڈوتسے کروز اور برازیل کی ماڈل ایڈرینا لیما ہیں۔ دونوں کی 2014 میں اب تک کی آمدنی 8 لاکھ ڈالر ہے۔

تیسرے نمبر پر 7 لاکھ ڈالر کیساتھ 4 ماڈلز نے جگہ بنائی۔ ان میں برطانوی ماڈل کیٹ ماس، امریکی ماڈل کیٹ اپٹن، آسٹریلوی ماڈل میرا نڈا کیر اور چینی سپر ماڈل لیو وین شامل ہیں۔

فہرست کی عجیب بات یہ ہے کہ اگر تمام 21 حسیناوں کی کل آمدنی جمع کی جا ئے تو یہ صرف 14 کروڑ 2 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ جبکہ ایک سپر سٹار ایکٹر صرف ایک فلم سے ہی اتنے ڈالر کما سکتا ہے۔