رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل میں تصادم، جس سے رکشہ ڈرائیور کی حالت نازک

پھالیہ : گزشتہ روزصبح تقریباََ 10:00 بجے اڈا پاہڑیانوالی پر اتفاق پلازہ کے سامنے رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ جس سے رکشہ ڈرائیور کی حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق اڈا پاہڑیانووالی پر چوک کے نزدیک اتفاق پلازہ کے سامنے محمد اختر ولد محمد اکرم ساکن پاہریانوالی رکشہ کھڑا کر کے سڑک کراس کررہا تھا کہ جانب مغرب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد اختر شدید زخمی۔

موقعہ پر موجود لوگوں نے اسے تشویش ناک حالت میں RHC Pahrianwali پہنچایا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دی گئی اورگجرات ریفر کر دیا گیا۔ مضروب کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔