لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے عوامی رکشا یونین کے تحت مال روڈ پر مہنگائی کیخلاف نکالی گئی ریلی کی قیادت کی۔
،اس موقع پر وہ رکشے میں سوار ہوکر ریلی میں شریک ہوئے۔ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کواپنےحقوق کیلئےلڑنا ہو گا،ٹریفک پولیس والے بغیروجہ کے چالان کردیتےہیں،میں رکشاڈرائیوروں کے ساتھ کھڑاہوں۔
سراج الحق کا کہناتھا کہ ملک میں منصفانہ اوریکساں نظام تعلیم شروع کرنےکی ضرورت ہے،اس وقت پاکستان کاہربچہ مقروض ہے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کوواپس لانےکےلیےکچھ نہیں کیاگیا۔