دھاندلی زدہ حکومت کے ایک سال مکمل کرنے پر تحریک انصاف بھر پور احتجاج کرے گی
Posted on April 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : دھاندلی زدہ حکومت کے ایک سال مکمل کرنے پر تحریک انصاف بھر پور احتجاج کرے گی، دھاندلی مارکہ الیکشن کے خلاف عوام بیدار ہو چکے ہیں عوامی آوازکو بلند کرنے کے لیے تحریک انصاف دھرنے کا حق استعمال کر رہی ہے۔
دھرنا جمہوریت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو گااور کسی قسم کی غیر جمہوری حرکت نہیں ہو گی اس احتجاج سے تحریک انصاف کا جمہوری اور منظم کردار سبھی پر واضع ہو گا ہمیں یقین ہے کہ حکمران اس دھرنا سے عوامی آوازسن کر عوام کو ان کا حق دیں گے اور عہدوں سے استعفی دے کر نئے الیکشن کی جانب قدم بڑھائیں گے قوم جانتی ہے کہ اگر فیئر اینڈ فری الیکشن ہوتے تو تحریک انصاف کو عوامی مینڈیٹ ملتا اور تحریک انصاف کی وفاق اور صوبہ پنجاب میں حکومت قائم ہو جاتی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 11 مئی 2013 کو دھاندلی الیکشن کا سال پوراہونے پر تحریک انصاف کا اسلام آباد میں دھرنا عوامی مینڈیٹ کو دھاندلی کی نذر کر کے عوام کو حقیقی قیادت سے محروم کرنے کے اس ناپسند یدہ عمل کے خلاف در حقیقت عوامی جذبات کا بر ملا اور کھلا اظہار ہو گا جمہوریت کی خاطر نتائج کو قبول کیا وگرنہ 11مئی کے بعد ہی تحریک چلا سکتے تھے دھاندلی کی وجہ سے الیکشن نتائج کو اپنے حق میں کرنے کے معاملے میں صورتحال سب پر واضع ہو رہی ہے اور قوم جان چکی ہے کہ دھاندلی کے پنکچر لگانے والوں کو کس طرح نوازا گیا ہے اور اب دھاندلی کے خلاف عوامی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا دھاندلی جمہوریت کے دعویداروں کے لیے ایک ایسا پہلو ہے جس پر ان کے حصے میں بالآخر ندامت آگے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com