اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں 124 ووٹوں کیلئے بیلٹ باکس کافی تھا، دھاندلی کا الزام لگانے والے ثبوث پیش کریں، کارروائی کریں گے، انتخابات میں پیسے لینے اور دینے والوں سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیں۔
ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھاکہ ہارس ٹریڈنگ برادشت نہیں کریں گے، بیان بازی سے ہارس ٹریڈنگ ختم نہیں کی جاسکتی، انتخابات میں پیسے لینے اور دینے والوں سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیں، کاؤنٹر فائل پر انگوٹھا یا دستخط نہ ہونا دھاندلی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات اپریل تک ہونگے، الیکٹرونک یا بائیو میٹرک طریقے سے انتخابات فوری ممکن نہیں۔