دھاندلی مسلم لیگ ن کی روایات میں شامل ہے: عطاء الرحمان عباسی

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شمالی پنجاب عطاء الرحمان عباسی نے کہا ہے کہ دھاندلی مسلم لیگ (ن) کی روایات میں شامل ہے مورثی سیاست کھل کر سامنے آ چکی ہے حلقہ این ۔ اے ۔ 69میں دھاندلی کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہون نے کہا ہے کہ میڈیا نے بھی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ۔ایم ۔پی ۔اے ۔ راجہ راشد حفیظ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے عطاء الرحمان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہے اور وہ طاقت کا استعمال زیادہ تر دیہی علاقوں میں کر رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ دھاندلی کے تمام ثبوت چند روز میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو پیش کریں گے انہون نے کہاہے کہ پی۔ٹی۔آئی۔ کا مشن تبدیلی لانا تھا سوشل ورک کے لیے ہم نے اپنے مختلف پراجیکٹ شروع کیے ہیں پی۔پی۔ 9اور 10میں صفائی کے اقدام پورے ہیں یوتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور صفائی کے حووالے سے گھرگھر جاکر پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئی۔ایس۔ایف ۔ نے بھی فلاحی کام شروع کر رھکے ہیں اور یوتھ بھی اپنے اپنے علاقوں میں کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانسپورت کے حوالے سے مسائل بھی زیر غور ہیں اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو اقدامات کر رہی ہے انہون نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا کوئی سیاسی مشن نہیں ہے ہم تبدیلی کے مشن کو ساتھ لے کر میدان عمل میں اترے ہیں۔