دھاندلی ثابت ہوگئی تو عمران مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کر دینگے: میاں منظور

Mian Manzoor

Mian Manzoor

لاہور (جیوڈیسک) جمہوریت کی بہتری کے لئے مدت کا پورا ہونا ضروری ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت تک تبدیل نہیں ہونا چاہئے جب تک دھاندلی کا ٹھوس ثبوت سامنے نہ آ جائے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا ایڈوائز ر فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کوئی ایسی بات نہیں کی جس پر کسی کو اعتراض ہو۔

انہوں نے کہا نیا الیکشن کمیشن لانے پر بھی کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ زیادہ تر سیاستدانوں کی یہی خواہش ہے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں اڑھائی روپے تک بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا مگر ن لیگ کی حکومت نے صرف ایک سال میں بجلی چھ روپے یونٹ مہنگی کر دی ہے۔