کراچی: پاکستان تحریک انصاف ضلع ملیر کا فرمان رضا کی قیادت میں سینکڑوں کا رکنان پر مشتمل قافلہ آزادی مارچ میں شرکت کے لئے فرمان رضا کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہو گیا۔
کینٹ اسٹیشن پر روانگی سے قبل کار کنان سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف ضلع ملیر کے رہنماء فرمان رضا نے کہا کہ عوامی رائے پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر برجمان حکمرانوں کو جانا ہوگا۔
عمران خان کی قیادت میں14اگست 2014ء کو ہونے والا آزادی مارچ عوام کو حقیقی آزادی دلا ئے گا انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کا آغاز ہوچکا ہے دھاندلی زدہ حکمرانوں سے آزادی تک جد وجہد جار ہے گا فرمان رضا نے کہاکہ ملک سے بادشاہت کے خاتمے کے لئے عمران خان کی قیادت میں عوام سڑکوں پر آچکے ہیں اب حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا۔