تلہار (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ سندھ میں ظلم کیخلاف آواز بلند کرنے اور حق کی پاداش میں ڈاکٹر خالد سومرو کو شہید کیا گیا، قاتل پر چیاں بھیج رہے ہیں کہ خاموش رہو ورنہ ایک اور لاش کا تحفہ دیا جائے گا، ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ہمیں موت کی کوئی پروا نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہار کی جامع مسجد بلال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا
ان کا کہنا تھا کہ قاتل سمجھتے تھے کہ ڈاکٹر خالد سومرو کی شہادت کے بعد ان کا مشن ختم ہوجائے گا لیکن وہ دیکھ لیں کہ ان کی شہادت کے بعد لاکھوں خالد سومرو جاگ چکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو باب الاسلام بنا کر ڈاکٹر خالد سومرو کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، جلسے سے مولانا عبدالرزاق، عابد لاکھو و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔