کراچی : حق پر ست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکروفلسفہ ، حقیقت پسندی وعملیت پسندی پر چلتے ہوئے ان کے احکامات کی روشنی میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے لوگوں کے روزمرہ کے معمولات میں صحت مندانہ تبدیلیاں لانے میں اہم پیش رفت ہورہی ہے۔
یہ باتحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے یونین کونسل نمبر 7 میں ڈاکٹر نذیر حسین لائبر یری کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ طارق مغل بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ ڈاکٹر نذیر حسین لائبریری کی تعمیر کے بعدکورنگی کی عوام کو گھر کے نزدیک معیاری لائبریری کی سہولت میسر آئیگی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کار لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے۔
لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ حق پرست قیادت عوام کی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب وروز کوشاں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ ان ترقیاتی کاموں کی ازخود حفاظت کریں۔