کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے فنڈز سے سڑکوں کی کارپٹنگ کا آغاز

Karachi Roads Carpiting

Karachi Roads Carpiting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے ماڈل کالونی اور شاہ فیصل کالونی سے حلقہ انتخاب میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے بعد سڑکوں کی کارپیٹنگ کا آغاز ۔

متعلقہ افسران اور ایم کیو ایم شاہ فیصل ٹائون کے ذمہ دران کے ہمراہ ترقیاتی فنڈز سے اپنے حلقہ انتخاب میں جاری ترقیامنصوبوں پر کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ کراچی کی ترقی سے پاکستان کی ترقی اور استحکام وابستہ ہے حق پرست قیادت شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور قائد کی تعلیمات اور ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کے ھوالے سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل کالونی میں اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے ماڈل کالونی کی مختلف شاہراہوں کی جاری روڈ کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا کر خوشحال معاشرے کا قیام حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے اپنے ترقیاتی فنڈز کو اپنے حلقہ انتخاب سے مسائل کے خاتمے کے لئے وقف کردیا ہے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ جاری کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے جائے اور ترقیاتی منصوبوں میںمعیار کا خاص خیال رکھا جائے۔