کراچی : قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی کا کراچی تنظیمی کمیٹی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر اور یونٹس کے ذمہ دران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں شہداء حق پرست کے گھروں پر حاضری شہداء کے لواحقین کو قائد تحریک محترم الطاف حسین کی جانب سے عید کی مبارکباد پیش کی اور شہداء حق پرست کی درجات کی بلندی و مغفرت کے لئے دعاء کی اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی نے کہاکہ شہدائے حق پرست قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں پر قوم ہمیشہ ناز کرتی رہے گی۔
اس موقع پر انہوں نے شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ ایم کیو ایم اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے شہداء کے لواحقین کو ایم کیو ایم کی جانب سے مکمل تعاون کا یقینی دلا یا اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست شہداء نے ہمارے کل کے لئے اپنی آج کو قربان کرکے جد وجہد کی جو لاوزال داستان رقم کی ہے وہ تاحیات یاد رکھا جائے گا اس موقع پر اراکین اسمبلی نے کہاکہ حق پرست شہداء کا لہو رنگ لائے گا قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں منزل کے حصول تک جدو جہد کا سفر جاری رکھے گے۔