حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ بلدیاتی افسران کو احسن طریقے سے عوامی خدمات کی انجام دہی کی ہدایت
Posted on July 16, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شہر میں ڈینگی کے پھیلائو پر سخت تسویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ ڈینگی کے مضر اثرات اور اس ے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوامی شعور کی آگہی پید اکی جائے مہلک امراض سے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کر کے صفائی و ستھرائی سمیت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنا نے کے ساتھ ندیوں ،نالوں سمیت علاقائی سطح پر مکھی مچھروں کے خاتمے اور انسداد ڈینگی کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے۔
،نشاط ضیاء قادری نے اپنے علاقائی دورے کے دوران مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ حق پرست عوامی نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور اُن کے فکر وفلسفے پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت اور علاقائی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔