کراچی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام جمہوریت کا اہم جز ہے، صوبائی خود مختاری کی حامی جماعتیں مقامی خود مختاری کے خلاف کیوں ہیں ؟ جب صوبائی خود مختاری ایک اچھا عمل ہے تو مقامی خود مختاری غلط عمل کیسے ہوسکتا ہے ؟ گلیوں اور محلوں کی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لئے مضبوط مقامی نظام کے ساتھ مقامی حکومتوں کے منتخب نمائندوں کو مکمل بااختیار ہونا ضروری ہے۔
عوام آئین سے بلدیاتی نظام قبول نہیں کرینگے سندھ میں آئین سے متصادم بلدیاتی قانون کا اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں سابق بلدیاتی نمائندوں، سماجی رہنمائوں اور نوجوانوں کے وفود سے ملاقات میں کیا نشاط ضیاء قادری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ یونین کونسل کی سطح پر طاقتور اور بااختیار بلدیاتی نظام ہی عوامی مسائل حل اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کا ضامن ہوگا۔
۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کیا گیا سندھ لوکل گورنمنٹ 2013ء کا بلدیاتی نظام1979ء کے نظام کا چربہ قرار دیتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ 1979ء کا بلدیاتی نظام عوام کا نہیں جاگیر داروں اور وڈیروں پسندیدہ نظام ہے انہوں نے سندھ لوکل گورنمنٹ 2013ء کے قانون کو شہری اور دیہی میں تفریق پر مشتمل قانون قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ آئین سے متصادم بلدیاتی قانون کا نوٹس لیتے ہوئے پورے ملک میں یکساں بلدیاتی نظام قائم کیا جائے۔ پبلک ریلیشن سیکریٹری