حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کے فنڈز سے سنٹرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی گلستان جوہر میں سیوریج لائنوں کی تنصیب کا آغاز

MPA IRTIZA FAROOQUI

MPA IRTIZA FAROOQUI

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق رنگ و نسل خدمت ایم کیو ایم کا طرہ امتیاز ہے قائد تحریک محترم الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ عوام خدمت کا درس دیا ہے آج انہیں تعلیمات کا نتیجہ ہے کہ حق پرست نمائندوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز کے ذریعے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکار دلا نے کے لئے کوشاں ہیں اور ایم کیو ایم شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے علاقہ معززین اور عوام کے ہمراہ سنٹرل ایمپلائز ہائوسنگ سوسائٹی گلستان جوہر بلاک 19میں اپنے ترقیاتی فنڈز سے سیوریج لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محمد ذاہد اور دیگر افسران بھی موجود تھے علاقہ عوام نے دیرینہ علاقائی مسائل کے حل پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے علاقہ عوام شدید مشکلات کا شکار تھے۔

دوران برسات بارش کے نکاسی نہ ہونے کہ وجہ سے کئی کئی دن تک برساتی پانی سڑکوں پر جمع رہتا تھا حق پرست ایم پی اے PS-119کے فنڈز سیوریج لائنوں کی تنصیب کے بعد علاقہ عوام نکاسی آب کے مسائل سے چھٹکار حاصل کرلیں گے علاقہ معززین اور عوام نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی کو خراج تحسین پیش کیا کہ جنہوں اپنے قائد کے حکم پر علاقہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا دیا رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر حق پرست عوامی نمائندے عوامی خدمات کی انجام دہی میں شب روز مصروف ہیںقائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ارتضیٰ فاروقی نے علاقہ معززین اور عوام کو یقین دلا یا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج حق پرست نمائندوں نے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفے پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق شہر کے تمام علاقوں میں ترقی کا جال بچھا دیا ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد عوام بنیادی علاقائی مسائل سے چھٹکار ہ اور شہر ترقی کی جانب گامزن ہوگا بعد ازاں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے علاقہ معززین اور متعلقہ افسران کے ہمراہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کوتیز کیا جائے اور جلد ازجلد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے۔