کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کا تہیہ کررکھا ہے سڑکوں کی اور گلیوں کی تعمیر کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر 6 کے علاقے البدر سوسائٹی اور بلا ل ٹائون میں سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے جاری روڈ کارپٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن محمد ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایم پی اے ترقیاتی فنڈز سے روڈ کارپیٹنگ کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصبوں میں معیاری میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اور ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے تاکہ عوام کو سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنا ئی جاسکے دورے کے موقع پر علاقہ مکینوں نے عوامی کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر حق پرست قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے حق پرست عوامی نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر مصروف عمل ہیں اور انشا اللہ عوام کو مایوس نہیں کرینگے علاقائی ترقی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم اور میونسپل کمشنر مسرور میمن نے کہاکہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے عوامی نمائندوں کی مشاورت اور عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو ترقی اور خوشحالی کا قلعہ بنا ئیں گے۔