حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی میں امتحانی مراکز کا دورہ

کراچی (خصوصی رپورٹ ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا محکمہ تعلیم اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ دوران امتحان نقل کی روک تھام اور امتحانی مراکز کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہ فیصل کالونی میں انٹر کے امتحانات کے سلسلے میں قائم امتحانی مراکز کا تفصیلی دورہ کرکے معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم میں کاپی کلچرل کا خاتمہ یقینی بنا کر ہی تعلیمی معیار کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے۔

،طلباء و طالبات اپنی تعلیمی قابلیت کو اجاگر کریں اور دوران امتحانات نقل سے اجتناب کریں نشاط ضیاء قادری نے طلباء وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر توجہ دیں اور تعلیم کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں دورے کے موقع پر انہوں نے مختلف امتحانی مراکز میں کمرہ امتحان کا معائنہ اور امتحانات میں مصروف طلباء وطالبات سے ملاقات کیا س موقع پر طلباء وطالبات اور امتحانی مراکز کے باہر موجود والدین نے دوران امتحانات بجلی کی بندش ،امتحانی مراکز کے باہر بلدیاتی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے شکایت کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے دوران امتحانات لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے۔

الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سے کہاکہ وہ دوران امتحان امتحانی مراکز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے وعدے پر عمل کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں انہوں نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے باہر آنے والے طلباء و طالبات کے والدین کے لئے انتظار گاہ قائم کیا جائے اور امتحانی مراکز کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز کے اطراف صفائی وستھرائی اور متحانات سے قبل کمرہ امتحان میں مکھی مچھروں کے کاتمے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔