کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ حق پر ست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فلسفہ، حقیقت پسندی وعملیت پسندی پر چلتے ہوئے ان کے احکامات کی روشنی میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے لوگوں کے روزمرہ کے معمولات میں صحت مندانہ تبدیلیاں لانے میں اہم پیش رفت ہورہی ہے ان خیا لات کے اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے یونین کونسل 06 کورنگی میں 250 KVA کی P.M.T کا افتتاح کے مو قع پر کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ K-Electric کے افسران بھی موجود تھے اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحیدنے وہاں موجود علاقے کے لو گوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ P.M.T کی تنصیب کے بعد علاقے کے مکینوں کو لوڈ شیڈنگ سے کافی حد تک ریلیف میسر آئیگا اور علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مسئلہ جسے ہم نے K-Electric انتظامیہ سے مل کر حل کیا ہے اور انشااللہ کورنگی میں دیگر یونین کونسلوں میں بھی ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔