حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی و ملیریا مہم کا افتتاح کر دیا
Posted on April 23, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں امراض سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ کیا جائے جراثیم کش ادویات کے اسپرے کے ساتھ ڈینگی سے عوامی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے احتیاطی تدابیر سے آگاہی مہم چلا ئی جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں انسداد ڈینگی و ملیریا مہم کے سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون سے جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی پروجیکٹ منیجر عامر وقار۔
XEN واٹر محمد ذاہد ،شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،کورنگی زون کے فوکل پرسن مبین صدیقی اور دیگر موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ ندیوں اور نالوں کے ساتھ علاقائی سطح گلیوں اور محلوں مساجد و امام بارگاہوں اور درسگاہوں کے اطراف جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے سرسبز ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے بتا یا کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں سیکریٹری بلدیاتی کی خصوصی ہدایت پر ضلع کورنگی کے تمام زونز میں روانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا سپرے انجام دیا جارہا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے گا۔