حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کا ٹریفک نظام کی بہتری کے شاہ فیصل کالونی کے مختلف شاہراہوں کا اچانک دورہ
Posted on September 14, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف اہم مصروف شاہراہوں پر ٹریفک جام کے حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات سے کے حوالے سے عوامی شکایات پر اچانک شاہ فیصل کالونی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ کرکے ٹریفک جام کے حوالے سے شکایات کا معائنہ کرتے ہوئے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ٹریفک نظام کی بہتری اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوئے شاہ فیصل کالونی کی تمام اہم مصروف شاہراہوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو مکمل کلیئر رکھنے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے ہر یونین کونسل کی سطح پر ہاکر زون کا قیام عمل میں لایا جائے ہاکر زون ایسے مقامات پر قائم کیا جائے جہاں ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل نہ ہو ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی میں ٹریفک نظام کی بحالی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران ور عملے کو ہدایت کی کہ مصروف شاہراہوں سے ٹھیلوں اور پتھاروں کو فی الفور ہٹا کر شاہراہوں کو ہر قسم کی پارکننگ کا خاتمہ کیا جائے۔
اس موقع پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف شاہراہوں، چورنگیوں اور چوراہوں پر قائم غیر قانونی رکشہ، ٹیکسی اور بس اسٹینڈز کو ختم کرکے سڑکوں کو مکمل کلیئر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ شاہراہوں پر ٹریفک جام کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات کا فوری سدباب کیا جائے۔
شاہراہوں کی مکمل نگرانی کا نظام قائم کرکے تجاوزات کے قیام کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر نشاط ضیاء قادری نے تاجر برادی سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو اپنے تجارتی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے سے اجتناب کریں اور ٹریفک کے نظام کی بہتری اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کا کومیاب بنا نے کے لئے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔