خوشاب : جب آپ حق اور سچ کے لیے آواز بلند کرو تو اس وجہ سے مت گھبراو کے آپ اکیلے ھو یا آپ کے ساتھ چند لوگ کھڑے ھیں. حق اور سچ خود بخود پھیلتا جاے گا ایک کے بعد دو اور دو کے بعد تین اور پھر دیکھتے ھی دیکھتے ایک جماعت کھڑی ھو گی آپ کے ساتھ لیکن ظلم کیخلاف کسی ایک کو اٹھنا پڑتا ھے۔
پہلے چونکہ میرا اور عمران خان کا علاقہ ایک ھی ھے تو آپ کو بتاتا چلوں کہ میں اس وقت آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا سنہ انیس سو چھیانوے میں عمران خان کی اپنے علاقہ میانوالی میں پوزیشن اس تصویر کے برعکس نہیں تھی اور پی ٹی آیی کا جو پہلا امیدوار ھمارے حلقہ قایدآباد ضلع خوشاب میں الیکشن لڑا۔
اس کو چار سو اٹھاون ووٹ ھی مل سکے لیکن حق اور سچ کو کون روک سکتا ھے اور آج اٹھارہ سال بعد آپ اس تصویر اور آزادی اسکوایر کا موازنہ کر لیں۔