حقوق حاصل کرنے کیلئے عملی جدوجہد کرنا پڑتی ہے: الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

حیدر آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں کہ رونے سے حقوق نہیں ملتے عملی جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ سندھیوں کی حکومت کے باوجود سندھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

حیدر آباد کے مقامی ہوٹل میں اپنی کتاب ”محبت جو فلسفو” کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سندھیوں کے نام پر سیاست ہوتی ہے مگر ان کی بھلائی کے لئے کام نہیں ہوتا۔ آج سندھیوں کی حکومت ہے مگر اس کا کیا فائدہ جو ان حقوق نہیں دے سکتی۔

ایک دفعہ مجھے آزما کر دیکھو، سندھ کو شاہ لطیف کے خوابوں کی تعبیر بنا دوں گا۔ اگر آپ سندھ کے بیٹے ہیں تو میں بھی سندھ کا بیٹا ہوں۔ انہوں نے کہا لفظ محبت کو بغیر سوچے سمجھے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس کی گہرائی اور معنی کا علم ہونا چاہیئے۔ سندھی اور اور اردو بولنے والو ہاتھ ملا لو تا کہ مشکلات کا مقابلہ کر سکیں۔ سندھ میں بسنے والاہر وہ شخص جس کا جینا مرنا اور دفن ہونا سندھ میں ہے وہ سندھی ہے۔