لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ بیساکھیوں پر چلنے والے سیاست دانوں کو جمہوریت سے خطرہ ہے۔ جمہوریت کو گالی دینے والے جمہوری حق کی بات کرتے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات، پرویز رشید کاکہنا تھا کہ حکومت کا فرض ہے کہ سوال پوچھنے والوں کو تحفظ فراہم کرے اظہار رائے کو آزاد ہونا چاہئے اور اس پر پابندیاں نہیں لگنی چاہئے۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید کا کہنا تھاکہ احتجاج کرنا اور جلسہ کرنا سب کا جمہوری حق ہے ، حکومت کی طرف سے کسی پرکوئی دباؤ نہیں۔
کینیڈا سے آنے اور کینیڈا جانیوالے سیاستدانوں کے لیے جمہوریت خطرہ ہے۔ پرویز رشید کاکہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے نام پر جہالت کی درسگاہیں جنم لیتی رہیں۔ خون خرابے کے بغیر دہشت گردی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔