حقوق والدین اسلامی نقطہ نظر سے

Parent

Parent

تحریر : میاں نصیر احمد
اسلام میں حقوق و فرائض کا نظام دو طرفہ ہے یعنی ایک طبقہ کے حقوق دوسرے طبقے کے فرائض ہیں اس لیے اگر والدین اپنے فرائض ادا کرتے ہیں بچوں کو انگلی پکڑ کر چلنا سیکھاتے ہیں ان کی چھوٹی سے چھوٹی خواہش پوری کرنے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں جہاں۔ تک کے اپنی صحت کی بھی پرواہ نہیں کرتے خود بھوکھے رہ کر اپنی اولاد کو پیٹ بھر کر کھلاتے ہیں اولاد کی آنکھ میں آنسو آجائے تو ان کا دل خون کے آنسو رو پڑتا ہے۔

والدین اپنی اولاد کو اچھی سے اچھی تعلیم دلوا کر اس کا معاشرے میں اعلی مقام بناتے ہیں اپنا آرام و سکون سکھ چین اولاد کی راحت پر قربان کر دیتے ہیں اور جب والدین کے حقوق کی باری آتی ہے تو اولاد ان سے منہ کیوں موڑ لیتی ہے اسلام میں والدین کے حقوق پر بہت زور دیا گیا ہے اسلام نے والدین کیساتھ حسن سلوک کی بڑی تلقین کی ہے والدین کے اولاد پر اتنے احسان ہوتے ہیں کہ اولاد ساری زندگی ان کی خدمت کرے تب بھی اس کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔

اولاد کا فرض ہے کہ وہ اپنے والدین سے گفتگو میں نرمی اور ادب کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے بہت شرم کے کیساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کل کی اولاد اپنے والدین کو گالیاں بھی دیتی ہے اور بر’ا بھلا بھی کہتی ہے اسلام میں بڑی سختی سے منع کیا گیا ہے کہ والدین کو ا’ف تک نہ کہو اور نہ ہی ان کو جھڑکوان کیساتھ ہمیشہ نرمی سے پیش آئو اور ایسی کوئی بات نہ کرو۔

Girl With Mother

Girl With Mother

جس سے والدین کی دل آزاری ہو حدیث نبوی ہے ماں باپ سے نیکی کرنے والی اولاد جب اپنے والدین کو محبت واحترام سے دیکھتی ہے تو خدا تعالی ہر نگاہ کے بدلے اسے ایک مقبول حج کا ثواب دیتا ہے اولاد بوڑھے والدین کا سہارا ہوتی ہے مگر یہ بڑے افسوس کی بات ہے وہ والدین جو اپنے بچوں کو پال کر جوان کر تے ہیں انہیں اس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی آرام سے گزار سکیں۔

وہی اولاد اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر بیوی کے غلام بن جاتے ہیں اور ماںباپ کی مالی ضروریات کو بھی پورا نہیں کرتے اور والدین در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور والدین جب زندگی سے تنگ کر ابدی نیند سو جاتے ہیں تو او لا د ان کی مغفرت کے لیے ان کی قبر پر بھی جاتا پسند نہیں کرتے اور والدین کے اس دنیا سے جانے کے بعد ان کے رشتہ داروں کے ساتھ تعلق رکھنا گورا نہیں کرتے۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آج کل کی اولاد کو والدین کا فرما بردار بنا دے اور جن کے والدین زندہ ہیں وہ ان کی خدمت کر کے دینا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکیں اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔

Mian Naseer Ahmad

Mian Naseer Ahmad

تحریر : میاں نصیر احمد