لیہ : مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ حقوق العباد کی ادائیگی بہت ضروری ہے۔
محفل میلاد مصطفی کی صدارت حافظ غلام محمد باروی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمید چشتی نے حاصل کی۔ محمد اسلم ساجد، شیخ اشعراسلام، شیخ کاشف سجاد،عمران احمدخان، عبدالرشید خان، محمدرفیق اور دیگر نعت خوان حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ محمد صدیق پرہار نقیب محفل تھے۔
علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں غریب، مسکین،یتیم اورہمسایہ کے حقوق اداکرنے کی خصوصی تاکیدکی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ جس دسترخوان پریتیم موجودہواس کے قریب شیطان نہیں آسکتا۔ محفل میلادمصطفی میں مسلمانوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔