حقوق اسی قوم کو ملتے ہیں جو متحد ہوتی ہے’ پاکستان سولنگی اتحاد

Pakistani Nation

Pakistani Nation

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا میں آزادی ‘حقوق’ مقام اور عظمت انہی اقوام کو ملتے ہیں جو متحد و یکجا ہوتی ہیں جبکہ انتشار و نفاق اقوام کی تباہی اور بربادی کا باعث بنتا ہے اور منتشر اقوام ہمیشہ اپنے حقوق سے محرومی اور مظلومیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہیں اسلئے سولنگی برادری اگر متحدہوجائے تو پھر اس کے حقوق کو دنیا کی کوئی طاقت غصب نہیں کرسکتی۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے رہبر و رہنما امیر علی سولنگی نے سکھرمیں سولنگی برادری کے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کی قوت سے ہر مشکل کا حل نکالنے کے ساتھ حق کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچاکر حقوق بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے سولنگی قوم کے تمام دھڑوں سے یکجا و متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سولنگی برادری متحدویکجا ہوکر انتخابات میں سولنگی اتحادکے پلیٹ فارم سے حصہ لے اوراپنے ووٹوں سے سولنگی قوم کے نمائندوں کو ایوانوں تک پہنچائے تو اس کا مستقبل انتہائی تابناک ثابت ہوگا۔

جلسے سے سردار شبیر حسین سولنگی’ سردار راحیل حسین سولنگی ‘سردار ذہیب خان سولنگی ‘نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان علی سولنگی ‘ عبدالحق سولنگی ‘ دوست محمد سولنگی ‘ نور محمد سولنگی اور مارواڑی قومی اتحاد کے سربراہ اقبال ٹائیگر نے بھی خطاب کیا۔